کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایجنٹ کی مدد سے غیرقانونی امیگریشن حاصل کرکے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،پانچوں ملزمان کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے میرپور خاص سے ہے۔
ایف آئی اے سندھ کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل میرپورخاص نے پانچ ملزمان نعمان صدیقی، کامل انور، محمد ذیشان، محمد کامران صدیقی اور محمد انور کو گرفتار کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے غیرملکی ترسیلات زر کے حوالے سے اسٹریٹجک تجزیاتی رپورٹ کی بنیاد پر تفتیش شروع کی جس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی کیونکہ ان کا یہ سفر پاکستان کے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
ملزمان نے اسرائیل میں غیر قانونی ملازمت کے لیے ایک اسرائیلی ایجنٹ اسحاق متات کو 26 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی عالمی فورم پر بڑی کامیابی، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی اعتراضات مسترد