10 deaths

پنجاب میں موسلادھار بارش نے 10افراد کی جان لے لی،متعدد زخمی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث حادثات میں 10افراد جان کی بازی ہار گئے،متعدد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں بارش کے دوران چونگی امر سدھو میں چھت گرنے سے چار افراد دم توڑ گئے ،مزنگ ہسپتال کے قریب شادی ہال کی چھت گرنے سے 14افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔گوجرانوالہ میں چھت گرنے سے خاتون اور دو بچیاں جاں بحق پانچ زخمی ہو گئے،جھنگ میں کچہری چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں