اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کو جمعہ کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے عمران خان کو جمعرات کی صبح 8 بجے اپنی عدالت میں طلب کر رکھا تھا تاہم وہ مقررہ وقت پر عدالت نہیں پہنچ سکے ۔
یہ بھی پڑھیں : جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2مقدمات میں عمران خان بھی نامزد