raza rabani

پنجاب کے بعد اب گلگت بلتستان میں بھی پولیس نے اسمبلی کا تقدس پامال کیا،پیپلز پارٹی کے سینیٹر کی دہائی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پولس کے ہاتھوں گلگت بلتستان اسمبلی کے احاطے کی بیحرمتی کی مذمت کرتے ہیں،حال ہی میں جب پولیس دستہ پنجاب اسمبلی میں داخل ہوا تو بھی جمہوری قوتیں خاموش رہیں جو قابل مذمت ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رضا ربانی نے کہا کہ اسمبلیوں کی خودمختاری اور تقدس میں جمہوری قوتوں کی خاموشی سے ان کی کمزوری ظاہر ہوئی ،پہلے پنجاب اسمبلی اور اب گلگت میں بھی وہی کھیل دہرایا گیا ،جی بی میں مذکورہ آپریشن کے انچارج افسر کو فوری معطل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم خیبر پختونخواہ پہنچ گئے ،تورغر بونیر شاہراہ اور بونیر کڑاکڑ رابطہ سرنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں