PM in KPK

وزیراعظم خیبر پختونخواہ پہنچ گئے ،تورغر بونیر شاہراہ اور بونیر کڑاکڑ رابطہ سرنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخواہ کے ضلع تورغر کے دورے پر پہنچ گئے ،تورغر بونیر شاہراہ اور بونیر کڑاکڑ رابطہ سرنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تورغر بونیر شاہراہ،تورغر بونیر آر سی سی پل اور بونیر کڑاکڑ رابطہ سرنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نے وزیراعظم کو منصوبوں پر بریفنگ دی،وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب، امیر مقام اوردیگر ن لیگی رہنما بھی وہاں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت،نیب،اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں