نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک بھارتی وزیراعظم مودی کیلئے درد سر بن گئی،سکھوں کا آٹھ جولائی کو ہردیپ سنگھ کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیوں کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکھ رہنما ﺅں کا کہنا ہے کہ امریکا،برطانیہ ،کینیڈا ،آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی،سان فرنسسکو ،ٹورنٹو اور برسبین میں بڑی ریلیاں نکالی جائینگی ،بھارتی سفارتخانوں کے سامنے ا حتجاج اور مذمتی قراردادیں پیش کی جائینگی۔تمام بڑے شہروں میں خالصتان تحریکوں کے پوسٹر آویزاں کر دیے گئے جن پر بھارتی سفیر کو قاتل قرار دیا گیا۔مودی سرکار پر اس وقت آزاد خالصتان تحریک کا سخت دباﺅ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیر اعظم نے بھی اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی پر چپ کا روزہ توڑ دیا