لاہور(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فی الحال اپنی واپسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب واپسی کے لیے بہت بوڑھے ہو چکا ہوں،ڈربن قلندرز کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا
”پاکستان ٹائم” کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سلمان بٹ، عبدالرزاق، محمد عرفان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ڈی ایچ اے میں نو جولائی سے سولہ جولائی تک کھیلے جانے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا جائے گا جس میں انٹرنیشنل کرکٹرز بھی ان ایکشن ہونگے۔سابق کپتان سلمان بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،ہر ٹیم میں دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شامل کرنا لازمی ہے،لگ بھگ بیس انٹرنیشنل کھلاڑی شریک ہوں گے،محمد عامر عبد الرزاق محمد عرفان سمیت کئی کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے،روزانہ دو میچز ہوں گے پہلا میچ ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریگی، شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی