تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی فرخ ممتاز مانیکا جہانگیر ترین کو”پیارے“ہو گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکپتن سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کپتان کے ایک اور کھلاڑی نے تحریک انصاف سے منہ موڑ لیا،پاکپتن سے رکن پنجاب اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکا جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کو ”پیارے“ ہو گئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے پاکپتن سے سابق ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔فرخ ممتاز مانیکا نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔جہانگیر ترین نے فرخ ممتاز مانیکا کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ملاقات کے دوران اسحاق خاکوانی،عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں