اسلام آباد(وقائع نگار)قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن کے ناظم الامور کو سفیر کی غیر موجودگی میں دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:”قرآن کریم ہمارا دستور اور ہر مسلمان کی ریڈ لائن، سویڈن سفیر کو ملک بدر اور سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں“سراج الحق کا مطالبہ
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔سویڈش سفیر کی غیر موجودگی میں ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،ناظم الامور کوقرآن پاک کی بے حرمتی پر تحریری طور پر احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔قائمقام سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے سویڈش ناظم الامور کو طلب کیا۔سویڈش ناظم الامور کو سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے جرمتی کے واقعات پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔عالم اسلام کے لئے ایسے واقعات قابل قبول نہیں ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے فروغ اور اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہیں، آزادی اظہار راے کی آڑ میں ایسے توہین آمیز واقعات قابل قبول نہیں ہیں۔؎
یہ بھی پڑھیں:سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی،پوپ فرانسس نے بھی خاموشی توڑ دی