پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر عرفان کنڈی اور سابق صوبائی وزیر حبیب اللہ کنڈی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی کیریئر 1985 ءمیں شروع کیا،میں نے تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل ہمیشہ آزاد الیکشن لڑا اور جیتتا رہا،مجھے پرویز خٹک نے گھر پر ٹکٹ بھیجا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی اس وقت بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں،میں تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں،پاکستان کا نقصان کیا گیا،تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعہ میں ملوث نہیں ہوں ہمارے اوپر کسی کا دباو نہیں ہے،کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں چھوڑ رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تحریک انصاف میں لانے والے پرویز خٹک تھے،میری عمر اجازت نہیں دیتی کہ ابھی کوئی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں،ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آزاد حیثیت سے سیاست کرنی ہے یا پرویز خٹک کے ساتھ جانا ہے۔
