بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ 15 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور پانی پانی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی برہم،لنگوٹ کس کر سڑکوں پر نکل آئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی میونسپلٹی چونگچن میں دو روز کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔ کئی مکان بہہ گئے، سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق سیکڑوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، پانچ سو زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔صدر شی جن پنگ نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کو ترجیح دیں۔