کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف یا عمران خان؟مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آگ بگولہ ہو جائے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طارق مسعود آرائیں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو ہتک عزت پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔طارق مسعود آرائیں کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میرے ووٹرز کی دل آزاری کی گئی۔حافظ نعیم الرحمان نے کچھ روز قبل طارق مسعود آرائیں پر الزام لگایا تھا کہ وہ لینڈ گریبنگ میں موث ہیں اور آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے نوٹس میں مطالبہ کیا کہ حافظ نعیم الرحمان الزامات پر پریس کانفرنس میں معافی مانگیں ، بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔طارق مسعود آرائیں نے نوٹس میں کہا کہ معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں۔