لاہور پانی پانی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی برہم،لنگوٹ کس کر سڑکوں پر نکل آئے

لاہور(سٹاف رپورٹر) مون سون کی بارش سے لاہور ڈوب گیا، گلی ، بازار چوک چوراہے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نکاسی آب کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے خود بھی ”لنگوٹ“ کس کر سڑکوں پر نکل آئےاور صوبائی دارالحکومت میں اربن فلڈ کی تصدیق کر دی ہے۔ریکارڈ موسلا دھار بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور درخت گرنے کے سبب 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلسہ وقفے وقفے سے ابھی بھی جاری ہے، جس سے جل تھل ایک ہو گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔لاہور میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا تاہم مسلسل بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مال روڈ، کینال بنک روڈ، کوینز روڈ، موہنی روڈ، گڑھی شاہو، اسلام پورہ اور سمن آباد سمیت کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، سڑکیں ندی نالے بن گئے ہیں، گلبرگ، مال روڈ،گلشن راوی ،لکشمی چوک کے اطراف کے علاقے ڈوب گئے، کوٹ لکھپت،فیروز پورروڈ،جوہرٹاو¿ن ،ڈیفنس،ماڈل ٹاو¿ن میں بارشی پانی جمع ہے، لاہور میں موسلادھار بارش نے شاہراہیں بھی گم کردیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 178ملی میٹرریکارڈ کی گئی، تاجپورہ میں 162، نشتر ٹاو¿ن 160،قرطبہ چوک 159ملی میٹر بارش ہوئی، پانی والا تالاب159،فرخ آباد135،گلشن راوی میں136ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاو¿الدین،فیصل آباد ، سرائے عالمگیر میں طوفانی بارش ہوئی، جڑانوالہ ،پھالیہ میں موسلا دھار بارش برسی، بارش سے قصور، چھانگا مانگا میں بھی موسم خوشگوار ہو گیا ہے، ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، مرید کے اور جلالپور بھٹیاں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔دوسری جانب لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابی کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔دوسری طرف نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں اربن فلڈ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ م کابینہ ارکان اورانتظامیہ پانی صاف کرنے کے لیے میدان میں ہیں،میں فیلڈ میں صورتحال کی بھی نگرانی کررہاہوں اور پورے لاہورسے مسلسل اپ ڈیٹس حاصل کررہاہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں