گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا ہے۔لندن یونیورسٹی نے بھی خالد خورشید کی ڈگری کی تصدیق سے انکار کیا تھا۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلی کو نوٹس جاری کردیا تھا۔لندن یونیورسٹی نے بھی خالد خورشید کی ڈگری کی تصدیق سے انکار کیا تھا۔وزیراعلی گلگت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف کورٹ کے چیف جسٹس نے تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی۔
وزیراعلی گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی اور انہیں جی بی بار کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کیا تھا لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایاجسٹس عنایت، جسٹس جوہر اور جسٹس مشتاق پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی تھی، اس کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، جی بی بار کونسل اور جی بی حکومت سمیت 6 فریقین شامل تھے جب کہ سینئر وکلا نے عدالت کی معاونت کی، عدالت نے آج سماعت مکمل کرکے کچھ دیر کا وقفہ لیا۔بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلی جی بی خالد خورشید کو نااہل قرار دید یا۔
یہ بھی پڑھیں :شرجیل میمن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا