اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججوں کی بنیادی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہ ایک ملین کا ہندسہ بھی عبور کرگئی۔
چیئرمین سینٹ اوسر قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخطوں سے جاری دو صدارتی حکمناموں کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ 10لاکھ 24ہزار 324روپے سے بڑھا کر 12لاکھ 29ہزار 189روپے کردی گئی ہے، اسی طرح سپریم کورٹ کے ہر جج کو تنخواہ کی مد میں ہر ماہ 11لاکھ 61ہزار 163روپے ملیں گے۔ پہلے جج کی ماہانہ تنخواہ 9لاکھ 67ہزار 636روپے تھی۔
تازہ اضافے کے بعد ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہ 9لاکھ 49ہزار روپے سے بڑھا کر 11لاکھ 39ہزار 251روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کے جج کو اب 10لاکھ 95ہزار 434روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرے گی جبکہ ہائیکورٹ کے جج کی موجودہ تنخواہ 9 لاکھ 12ہزار ا852روپے تھی۔ حالیہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا،شاہ محمود قریشی بھی ‘مان ‘ گئے