کراچی(سپورٹس رپورٹر )لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور جوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا، کولمبو سٹرائیکرز نے بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ۔
ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کر کے تشہیر کرتی ہیں،بابراعظم کی زیرکپتانی کولمبو کا بھی ایسی ہی ایک کمپنی سے معاہدہ ہے، البتہ بابر اعظم نے اس کمپنی کا لوگو شرٹ پر لگانے سے واضح الفاظ میں انکار کر دیا اور اس کو اپنے معاہدے کا بھی حصہ بنایا ، فرنچائز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر بابراعظم نے حج کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کردیا، مشورہ بھی دیدیا