انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکیہ نے ملک میں سرگرم موساد کے 7جاسوسوں کو حراست میں لے لیا اور نیٹ ورک بھی بے نقاب کردیا۔
ترک میڈیا کے مطابق سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے استنبول پولیس کے تعاون سے 56کارندوں کے ایک جاسوسی حلقے کا پردہ فاش کیا جو مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے جاسوسی کر رہے تھے،کارندوں کی کل تعداد میں سے سات کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر موساد کے لیے کام کرنے کا اعتراف کیا۔
جاسوس کارندوں جن کا تعلق مشرق وسطی کے مختلف ممالک سے ہے، نے مبینہ طور پر جاسوسی کے مختلف حربے استعمال کیے جن میں نگرانی، وائی فائی نیٹ ورکس کو ہیک کرنا اور GPSکے ذریعے گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قرآن پاک کی بے حرمتی ، سعودی عرب نے وہ کام کردکھایا جو کوئی اور مسلمان ملک نہ کرسکا