راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مہینے ضائع کرنے والے اور کمپنی کی مشہوری پر دھمال ڈالنے والے ملک میں معاشی استحکام لانے کے اہل نہیں ہیں،9 ماہ کی تین حکومتوں میں غریب کو جہنم میں دھکیلنے میں ن لیگ کے علاوہ 13پارٹیاں عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)شرائط پر اپنی پالیسی واضح کریں تاکہ مہنگائی،بےروزگاری کی ماری عوام الیکشن میں ان کا سیاسی جنازہ بھی دھوم دھام سے اٹھائیں،12 اگست تک سیاست کی اونچ نیچ اور کھینچا تانی کا پتا چل جائے گا،نواز شریف نے بیماری پر لی گئی ضمانت پر خوب سیاست کی،جن آئی ایم ایف شرائط پر ن لیگ دھمال ڈال رہی ہے پیپلز پارٹی بتائے وہ بھی جمعہ جنج کے ساتھ ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں:”دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی“میاں جاوید لطیف نے بڑا دعویٰ کر دیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22 مرتبہ پہلے بھی عالمی مالیاتی فنڈز( آئی ایم ایف) کو راستے میں چھوڑا ہے،موجودہ حکومت،نگران حکومت اور آنے والی حکومتوں نے 9 مہینوں میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کرنی ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گناہ زیادہ رقم قرض کی صورت میں ادا کرنی ہے جبکہ قرض کی ادائیگی بدستور خطرے میں ہے،آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوا تو معاشی بدحالی سے نہیں بچ سکیں گے،ہمارے اخراجات ہماری آمدن سے بہت زیادہ ہیں،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی،اس سال کے آخر تک ہم نے 10 ارب سے زائد کا قرض دینا ہے،آئی ایم ایف کے معاہدے کا نتیجہ غربت مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:شرجیل میمن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی فیصلے دبئی اور لندن میں ہوتے ہیں،نواز شریف نے بیماری پر لی گئی ضمانت میں بھرپور سیاست کی، 12 اگست تک سیاست کی اونچ نیچ کھینچا تانی کا پتا چل جائے گا،2 شاہی خاندان ملک سے باہرپاکستان کے مستقبل کے فیصلے کر رہے ہیں 24 کروڑ عوام کی نہ کوئی حیثیت ہے نہ کوئی اہمیت۔شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں ان کے لیے پنجاب میں سیاسی میدان صاف ہو گیا ہے تو وہ عقل کے اندھے ہیں،ابھی پنجاب میں سیاست کا سٹیج سجا ہی نہیں ہے،کابینہ نے اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا ہے،قوم سارے ملک کے سیاسی کچرے کو ٹھکانے لگانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار،عمران خان کیخلاف فوجداری کیس ختم