”دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی“میاں جاوید لطیف نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے تاہم کوئی بھی حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے،دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی،ایک ادارہ خود احتسابی کرتا ہے جو کہ قوم کیلئے ایک بڑا اچھا پیغام ہے تو پھر اسی طرح دوسرا ادارہ جو اس وقت سہولت کاری بلکہ سرپرستی کر رہا تھا وہ خود احتسابی کیوں نہیں کر رہا؟ حیرانگی والی بات ہے کہ اس ادارے نے 9 مئی کے واقعات پر از خود نوٹس کیوں نہیں لیا؟۔

یہ بھی پڑھیں:شرجیل میمن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
پاکستان ٹائم کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی،نواز شریف دبئی میں بیٹھ کرکوئی پلان نہیں بنا رہے بلکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں،9 مئی کے مرکزی کردار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی نہ کی گئی تو یہ انصاف کے تقاضوں اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں کے کردار پرایک سوالیہ نشان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نیازی گروپ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں کی جانے والی منصوبہ بندی سے سارے لاعلم نہیں تھے، ان میں سے بہت سے لوگوں کو میری منصوبہ سازی کا علم تھا، 9 اور 10 مئی کے واقعہ کے مرکزی سہولت کار اور کردار کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا؟ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی قوم کے لئے اچھا پیغام ہے،عدلیہ کو بھی 9 مئی کے واقعہ کا نوٹس لینا چاہیئے،اس واقعہ کے بعد پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،اگر بروقت ہماری بات سن لی جاتی تو 9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار،عمران خان کیخلاف فوجداری کیس ختم

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جسے دبئی پلان کا نام دیا جارہا ہے(وہ یہ ہے کہ )بار بار نکالے جانے والا نواز شریف دبئی میں بیٹھ کر پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے،وہ محسن پاکستان ہے،ان میں اور 9 مئی کے واقعے کے مرتکب لوگوں میں فرق واضح ہے،نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،اندھیرے ختم کئے،سی پیک دیا،لوگوں پر واضح ہو گیا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے،دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی،ووٹ کو عزت اور عوام کو اقتدار کی منتقلی نواز شریف کا کارنامہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانیاں دیں،سی پیک معاشی گیم چینجر ثابت ہو گا،شہباز شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں