اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،دہشتگردی کسی بھی قسم کی ہو قابل قبول نہیں ہوسکتی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں تمام سربراہان کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان خطے میں ترقی خوشحالی او ر امن کیلئے کوشاں ہے،معاشی روابط برھانے سے خطے میں ترقی اور امن کو فروغ ملے گا ،پاکستان یورپ اور ایشیا کو منسلک کرنے میں اہم کردار اد اکر سکتا ہے،سی پیک میں شامل بندرگاہیں خطے کو ملانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
شہباز شریف نے کہا کہ ریاستی دہشتگردی کی بھرپور مذمت ہونی چاہیئے،اس کی کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے،مختلف ملکوں میں مذہبی انتہا پسندی ،اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کیخلاف اقدامات کرنا ہونگے،معاشی روابط بڑھانے سے خطے میں امن اور ترقی کو فروغ ملے گا ۔عالمی برادری کو افغانستان میں بحران حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ،طالبان حکومت کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سر زمین کسی اور کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو ۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار،عمران خان کیخلاف فوجداری کیس ختم