لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ،20کلو کا تھیلا 100روپے مہنگا کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں200روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، لاہور میں اس وقت 20کلو کاتھیلا پرچون میں 2800 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ میدہ فائن کی بوری کی نئی قیمت 11500روپے ہو گئی ہے۔پنجاب بھر میں آٹا اور میدہ فائن کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی 4روپے یونٹ مزید مہنگی،اسحاق ڈار کی قوم کو” خوشخبری“