اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو مہنگائی میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی مہنگی ہونے کی نوید سنا دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی 4روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو گی،زر مبادلہ کے ذخائر جولائی میں ہی 14ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ 8 ماہ بہت مشکل میں گزارے، میری ٹیم کہتی تھی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکے گا لیکن میرا کہنا تھا کہ معاہدہ جون کے آخری ہفتے تک ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نیا صدارتی آرڈیننس جاری،”نیب کے دانت تیزکر دیے“