کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آنے لگی،انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 15 روپے کی کمی ہوئی ، ڈالر 273 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم سے ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ڈالر کی بلند پروازرک گئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج صبح بینکوں میں کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں :