اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز صاحبا ن کی تنخواہوں میں کمی کر دی ۔تنخواہوں میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 15لاکھ 27ہزار سے کم کر کے 12لاکھ29ہزار کر دی گئی ،عدالت عظمیٰ کے دیگر ججز کی تنخواہ 11لاکھ 61ہزار کر دی گئی ہے۔سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر 2022واپس لے لیا گیا ،قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار،عمران خان کیخلاف فوجداری کیس ختم