اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستانی شہری دنیا کے 11ممالک و ریاستوں کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکتے ہیں جن میں بارباڈوس، کک آئس لینڈ، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، مونٹسیرٹ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔
ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے قطر، صومالیا، مالدیپ، سینیگل، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے جبکہسری لنکا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز(ای ٹی اے)حاصل کرسکتے ہیں۔
