اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پاکستان پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید کردی اور ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں درست نہیں ۔
لیگی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ ن لیگ نے انتخابی اتحاد کے حوالے سے ابھی تک کسی جماعت سے مشاورت نہیں کی، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں آپس میں انتخابی اتحاد بھی کریں گی یا نہیں، یہ فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا تاہم ن لیگ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارنے کے لیے تیار ہیں۔
