جرگے کے حکم پر غیرت کے نا م پر دوشیزہ کا قتل، مبینہ مرکزی ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

جرگے کے حکم پر غیرت کے نا م پر دوشیزہ کا قتل، مبینہ مرکزی ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

چاغی( کرائم رپورٹر )گردی جنگل میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر دوشیزہ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق گزشتہ دنوں جرگہ کے سربراہ احمد شاہ کے حکم پر غیرت کے نام پر ایک دوشیزہ کو قتل کردیا گیا تھا ، اس پر چاغی لیویز نے کیو آر ایف کے ساتھ مل کر لیویز انٹیلی جنس ونگ کی معلومات پرچھاپہ مار کارروائی کے دوران اپنی بہن کی جان لینے والے سید محمد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے چاغی لیویز سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں مزیدگرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں