پولیس وردی میں موٹرسائیکلیں چھین کر دوسرے صوبے پہنچانے والا جعلی اہلکار گرفتار، تہلکہ خیز انکشاف

پولیس وردی میں موٹرسائیکلیں چھین کر دوسرے صوبے پہنچانے والا جعلی اہلکار گرفتار، تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(کرائم رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے جوپولیس کی وردی میں وارداتیں کیا کرتے اور پھروردی کی آڑ میں مسروقہ موٹرسائیکلیں بلوچستان پہنچاتے تھے۔
ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھینتے اور چوری کرتے تھے، مذکورہ ملزمان پولیس کی جعلی وردی پہن کر مسروقہ موٹرسائیکلیں بلوچستان پہنچاتے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عامر دوران واردات پنجاب پولیس کا جعلی کارڈ استعمال کرتاتھا جبکہ ملزم کا ساتھی وقاص بلوچستان میں موٹر سائیکلیں فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں