انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سامنے آگئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سامنے آگئی

کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ جاری کر دی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کا ہدف 9600 ارب روپے مقرر کیا ہے، ادارے نے مالی سال 24ـ2023 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل 3 جولائی سے شروع ہو گا اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں