اوکاڑہ (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر نے بھی پارٹی سے منہ موڑلیا اور راستے جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سابق وائس چیئر مین، لیڈر آف اپوزیشن ضلع کونسل اوکاڑہ رانا علی یاسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور کہاکہ ٩مئی کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے پاکستان کی اہم تنصیبات کو روندا ہے ،پاک فوج ہمارا ادارہ ہے اور ہماری بقا کا ضامن ہے۔
رانا علی یاسین نے کہا کہ میرا آج کے بعد تحریک انصاف پارٹی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔
