ن لیگ کی الیکشن مہم کی قیادت کون کرے گا؟مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرمملکت برائے پیٹرولیم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ختم اور الیکشن مہم شروع ہوگی تو نواز شریف واپس آجائیں گے اور وہی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے،مسلم لیگ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے، الیکشن کمیشن وقت پر انتخابات کروائے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز( آئی ایم ایف) سے معاہدے سے پہلے ہم درآمدات کنٹرول کر کے زرمبادلہ کے ذخائر بچا رہے تھے، جس کی وجہ سے ایل این جی درامد نہ کر سکے اور لوڈشیڈنگ ہوئی،ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، ان شعبوں میں سعودی عرب 24 ارب ڈالر جبکہ یو اے ای 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، حکومت نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کیلئے حال ہی میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔خیال رہے کہ نواز شریف کا اگست تک آنے کا امکان ہے ، اس سلسلے میں ن لیگ کی قیادت قانونی کمیٹی کے ساتھ ملکر نواز شریف کے لیے وطن واپسی کی راہ ہموار کرنے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں