اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،دو رکنی بنچ منگل کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عمران خان نے پیر کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔درخواست میں سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں مقدمے کی سماعت کی استدعا کی گئی تھی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میں زندگی کو خطرے کے پیش نظر کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتااس لئے سماعت کوئٹہ میں کرنے سے روکی جائے۔
