اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9بڑی یقین دہانیاں کر ا دیں،آئی ایم ایف کووزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کے دستخط شدہ لیٹر آف انٹینٹ کی کاپی بھجوا دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 9ماہ کے دوران کوئی نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم نہیں دی جائیگی،ٹیکسز کی آمدن بڑھائی جائے گی ،حکومت مالی نظم و ضبط پر عملدرآمد کرے گی،توانائی کی اصلاحات پر عمل درآمد کیا جائے گا ،ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا ،تجارت پر پابندیاں ختم کی جائینگی،قرض دینے والے دوست ممالک اور اداروں کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کرائے گا ۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کی بھی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،قیمت جان کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے