عید الاضحی کے موقع پر پنجاب کی مویشی منڈیوں میں فروخت ہونے والے جانوروں کا ڈیٹا سامنے آ گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کے موقع پر ماضی کی نسبت رواں سال قربانی کے فریضے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تاہم ہوشربا مہنگائی کے باجود ملک بھر میں لاکھوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے گئے ،مہنگائی میں ہوشربا اضافے اور عوام کی قوت خرید میں کمی کے باعث اس سال جانوروں کی فروخت ماضی کی نسبت کم رہی،پنجاب کی 118 مویشی منڈیوں میں فروخت ہونے والے لاکھوں جانوروں کا ڈیٹا سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحی پر گوشت خوروں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عیدالاضحیٰ پر پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام 118 مویشی منڈیاں قائم کی گئی تھیں۔ صوبہ کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار 891 جانور فروخت ہوئے۔ لاہور ڈویژن کی 4 منڈیوں میں 1لاکھ 86 ہزار 450 جانور فروخت ہوئے،ملتان ڈویژن کی 15 منڈیوں میں 1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے، بہاولپور کی 19 منڈیوں میں 59 ہزار 468 جانور فروخت ہوئے،ڈی جی خان کی 22 منڈیوں میں 1 لاکھ 3 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ساہیوال میں قائم 17 منڈیوں میں 78 ہزار 974 جانور فروخت ہوئے،فیصل آباد کی 15 منڈیوں میں 1 لاکھ 53 ہزار 967 جانوروں کی خریدو فروخت ہوئی، گوجرنوالہ کی 5 منڈیوں میں صرف 18 ہزار جانور فروخت ہوئے،سرگودھا کی 14منڈیوں میں 36 ہزار 180 جانور فروخت کئے گئے اور راولپنڈی کی 7 منڈیوں میں 41 ہزار 576 جانور کی خرید و فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:کلیجی،دل و مغز کھانے سے صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟وہ حیران کن باتیں جنہیں جان کرآپ کی زندگی سنور جائے

دوسری طرف مویشی منڈیوں سے ہٹ کر بھی جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ ہزاروں لوگوں نے چند ماہ قبل ہی قربانی کے جانور خرید کر گھروں میں رکھ لئے تھے اور کئی ماہ انہیں پالنے کے بعد اللہ کی راہ میں قربان کیا ۔دوسری طرف مختلف دینی و رفاعی اداروں کی جانب سے کی جانے والی اجتماعی قربانی کے جانور بھی مویشی منڈیوں کی بجائے انفرادی طور پر خریدے گئے یا کیٹل فارم ہاوسز میں پالے گئے تھے جن کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فریزر میں قربانی کا گوشت زخیرہ کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں