اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور سابق ایم این اے انور تاج کی 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر اور انور تاج کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کی 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکر لی اور تیس تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ انور تاج چارسدہ سے ایم این اے رہ چکے ہیں۔
