اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیرجانبدار انصاف نہیں ملے گا۔یاد رہے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور