عمران خان کی نا اہلی کی درخواست؟پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

پشاور(کورٹ رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کی، عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے این اے 35 بنوں کے لئے دائر کیے گئے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے اور اپنی بیٹی ٹیریان کو ظاہرنہیں کیا ،اس لیے وہ اب صادق اور امین نہیں رہے،انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔عدالت نے نا اہلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ چونکہ عمران خان پہلے ہی یہ سیٹ چھوڑ چکے ہیں،اس لیے اس حلقے سے ان کی نا اہلی سے متعلق درخواست مزید قابل سماعت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خدیجہ شاہ عدالت میں پیش،جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں