دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی ،انکی اگلی منزل پاکستان یا لندن نہیں بلکہ سعودی عرب ہے، آئیندہ چند روز میں وہ سعودی عرب جائینگے جہاں ایک ہفتہ قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شریف فیملی کا کہنا ہے کہ نواز شریف دبئی سے لندن نہیں جائینگے بلکہ وہ سعودی عرب جائینگے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریںگے،سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں،سعودی عرب میں قیام کے دوران قائد ن لیگ عمرہ بھی کرینگے۔سعودی عرب کے دورے کے دوران ان کی بیٹی مریم نواز بھی ان کے ساتھ ہوںگی۔
یہ بھی پڑھیں : اسد قیصر کی پارٹی چھوڑنے کی تردید ،پرویز خٹک بارے پالیسی بتا دی