لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کوجلاﺅ گھیراﺅ کیس میں عدالت میں پیش کر دیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق خدیجہ شاہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو 17جولائی کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ،پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
