قرآن پاک کی بے حرمتی پر استحکام پاکستان پارٹی کا موقف بھی آ گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر استحکام پاکستان پارٹی کا ردعمل بھی آ گیا ہے جس میں افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سویڈن حکومت کی اجازت کے ساتھ عید کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی دلخراش،قابلِ مذمت اور شرمناک ہے،اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے دل مجروح کرنا مغربی رہنماوں کی بیمار سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کا مقصد مسلمانوں میں غم و غصہ اور اشتعال پیدا کرنا ہے،مغرب کو جان لینا چاہیے کہ دوسرے مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین کبھی بھی اظہار رائے کی آزادی نہیں کہلا سکتی،ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات بھی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں