اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی حکومت نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے سفیر کی تعیناتی کے لئے نام بھی مانگ لئے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو تبدیل کرنے پر غور شروع ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی مضبوط امیدوار ہیں۔وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے مجوزہ ناموں کی سمری منگوالی ہے۔امیدواروں میں خلیل ہاشمی اورعرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی کے نام شامل ہیں۔خلیل ہاشمی کو پہلے ہی روس کیلئے سفیر مقرر کیا جا چکا ہے، انہیں امریکا میں سفیر مقرر کئے جانے پر روس میں نیا سفیر بھیجا جائے گا۔سفیر خالد خان جمالی ماسکو میں نئے سفیر کے امیدوار ہوں گے۔جنوبی کوریا میں سفیر پاکستان نبیل منیر، روس سے شفقت علی خان کا نام بھی امیواروں میں شامل ہے۔
