اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع گرم اور خشک رہیں گے تاہم کوہستان اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور،قصور،اوکاڑہ اور گردونوح میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا ڈی آئی خان(سٹی 33، ایئرپورٹ 05)،بنوں 01،ٹوبہ ٹیک سنگھ 31،بھکر 12،جھنگ 12، نور پور تھل 07،بہاولنگر 05،اوکاڑہ 05،خانیوال،ساہیوال 02،سبی 07،بارکھان05،بگروٹ میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 48 اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
