کراچی(سٹاف رپورٹر) حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے حج پروازیں آج(اتوار)سے شروع ہورہی ہیں جن کے ذریعے تقریباً 82 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پی آئی اے، ایئربلیو، سیرین ایئر اور سعودی ایئرلائن پاکستانی حجاج کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کریں گے۔وزارت بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا کہ آج تین پروازیں جدہ سے روانہ ہوں گی جن کے ذریعے 693 حجاج کرام کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گے۔جدہ سے حج پروازوں کا سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہے گا۔
