لندن(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی اور محسن بیگ نگران وزیراعظم کے طور پر زیر غور نہیں،میں شریف خاندان سے رابطے میں ہوں ،عجیب لیڈر ہیں کہ قرضے لینے اور معاف کروانے پر جشن مناتے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا کہ وہ شریف خاندان سے رابطے میں ہیں،اگلے انتخابات میں اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عجیب قوم ہے قرضے لینے اور معاف کروانے پر جشن مناتے ہیں،کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے گھبراتے ہیں،ملک کے فیصلے ملک سے باہر کرنے میں فخر اور ملک میں رہنے سے پریشان ہو جاتے ہیں اور این آر او کے انتظار میں جال بچھا کر انتظار کرتے ہیں،قوم عجیب نہیں لیڈر عجیب ہیں۔
