ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،ایک جوان وطن کی مٹی پر قربان

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)فرنٹئیر کانسٹیبلری(ایف سی)چیک پوسٹ پر ملک دشمن قوتوں کے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک جوان وطن کی مٹی پر قربان ہو گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں سول لائن پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔حملے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب قربانی اشرافیہ کو دینا ہو گی،شہباز شریف نے معاشی لائحہ عمل کا اشارہ دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں