کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کو نذر آتش کرنا گھناﺅنا فعل،مقصد صرف مسلمانوں کی دل آزاری ہے،عمران خان
نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ انکشاف کیااور کہا کہ جن کو وزیراعظم بنایا ان کو مجھے شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے والد صاحب کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا، میرے تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلتا تھا تو میری کوشش ہوتی تھی کہ اگر ہاریں تو مارجن کم سے کم ہو، میرے کپتان بننے کے بعد کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب پرفارمنس نہیں شو کر سکا تو کپتانی سے معذرت کرلی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا تھا کہ مجھے ہٹانا ہے تو عمران خان کو کپتان بنادیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے انہوں نے کہا کہ جس کو بھی چیئرمین بنائیںاتنی صلاحیت ضرور رکھتا ہو کہ پی سی بی کوچلاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : اب قربانی اشرافیہ کو دینا ہو گی،شہباز شریف نے معاشی لائحہ عمل کا اشارہ دیدیا