lavy increased

پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کر دیا، آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزل پر فریٹ مارجن اور تیل کمپنیوں کا مارجن بھی بڑھا دیا ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے۔ پٹرول پر پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، پٹرول پرفریٹ مارجن کو 2 روپے 51 پیسے بڑھایا گیا جس کے بعد پٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عوام کو پہلا” تحفہ“ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے7روپے اضافہ
پٹرول پرتیل کمپنیوں کا مارجن 6، ڈیلرز کا مارجن 7 روپے فی لیٹر ہے، پٹرول کی بنیادی قیمت 187 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن کو 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں