اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے اور شرم آنی چاہیے قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو غریب نے ادا کرنا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پرجو دھمال ڈال رہے ہیں انہیں شرمندہ ہونا چاہیے،انہیں شرم آنی چاہیے کہ قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو اس ملک کے غریب نے ادا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کو نذر آتش کرنا گھناﺅنا فعل،مقصد صرف مسلمانوں کی دل آزاری ہے،عمران خان