imran

قرآن پاک کو نذر آتش کرنا گھناﺅنا فعل،مقصد صرف مسلمانوں کی دل آزاری ہے،عمران خان

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سویڈن میں قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کئے جانے والے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنا گھناﺅنا فعل،مقصد صرف مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میںانہوں نے کہا کہ” سویڈن پولیس کی جانب سے ایک گھناو¿نے فعل کی اجازت دیے جانے کے بعد سویڈن میں قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کئے جانے جیسے (اسلام اور شعائرِاسلام کیخلاف) نہایت نفرت انگیز (اسلاموفوک) اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتاری کیلئے چھاپہ،تیمور جھگڑا پولیس کو چکما دینے میں کامیاب
بےجا نفرت و تعصّب پر مبنی اس حرکت کا دنیا بھر میں مسلمانوں کو گہری چوٹ پہنچانے اور انہیں غصّہ و اشتعال دلوانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیںہے۔ سویڈن کی حکومت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادپر نگاہ دوڑائے اور اس امر کا احساس کرے کہ آزادی اظہار محض دوسروں کیلئے تکلیف و آزار کا سامان کرنے کی مطلق آزادی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ آرٹیکل 9 سمیت یورپی یونین ہیومن رائٹس کنونشن پوری صراحت سے یہ واضح کرتا ہے کہ ایک فرد (شہری) کیلئے کوئی آزادی بھی کامل/مطلق (Absolute) نہیں“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں