cabinet

وفاقی کابینہ کااجلاس3جولائی کو طلب،9نکاتی ایجنڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس تین جولائی کو طلب کر لیا ،اجلاس میں9نکاتی ایجنڈازیر غور آئے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 3 جولائی کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس میں9نکاتی ایجنڈے پر بات ہو گی۔افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میںتوسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،افغان مہاجرین کی پاکستان میں دو سال قیام کی مدت 30جون کو ختم ہو چکی ہے،وزارت داخلہ نے قیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز دیدی ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :گرفتاری کیلئے چھاپہ،تیمور جھگڑا پولیس کو چکما دینے میں کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں